نئی دہلی/21نومبر(ایجنسی) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹ لے کر مین آف دی میچ رہے تیج بھونیشور کمار اور اوپنر شکھر دھون کو 24 نومبر سے ناگپور میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے آرام دے دیا گیا ہے۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ
(بی سی سی آئی) نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بھونیشور کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی دو میچوں سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ شکھر دو دسمبر سے دہلی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے انتخاب کے لئے دستیاب رہیں گے۔
بی سی سی آئی نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اجازت مانگی تھی ۔